واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی واٹس ایپ کے ذریعے چل رہی ہے تو بالکل غلط نہیں ہوگا، آپ کو کسی سے رابطہ کرنا ہو یا کوئی ڈاکومنٹس وغیرہ یا کسی سے متعلق کوئی تفصیل منگوانی ہو تو اس لیے واٹس ایپ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرہے ہیں، اور اس میں نئے فیچرز کا اضافہ آئے روز ہوتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ کا صارفین کی ایک اور مشکل آسان کرنیکا فیصلہ

کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں جو آئے روز نئے شامل ہونے والے فیچرز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

دسمبر 2022 میں ایسا ہی ایک فیچر واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس کے ذریعے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو دوبارہ لایا جاسکتا ہے مگر بیشتر صارفین اس سے لاعلم ہیں۔

ڈیلیٹ میسج کیسے واپس لایا جاسکتا ہے؟

اگر آپ سے واٹس ایپ چیٹ سے کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو آپ ’ان ڈو‘ کرکے اسے واپس لا سکتے ہیں۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فار می‘ والے میسج کو ہی ریکور کیا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ فارم آل والا میسج واپس نہیں آسکتا۔

یہ بھی پڑھیں واٹس ایپ کا نیا اسکرین شیئرنگ فیچر کیا ہے؟

اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فارم می‘ والا میسج ختم ہونے کے بعد ’ان ڈو‘ کے لیے آپ کے پاس صرف چند سیکنڈ ہی ہوں گے، اگر آپ اس دوران ’ان ڈو‘ کے آپشن پر کلک نہ کرسکے تو پھر میسج واپس نہیں آسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟