ڈائمنڈ لیگ پیرس 2024ء میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے میں ناکام رہے اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ڈائمنڈ لیگ 2024ء کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 74.11 میٹر، دوسری تھرو 80.28 میٹر، تیسری تھرو 82.71 میٹر، چوتھی تھرو 82.17 میٹر اور پانچویں تھرو 84.21 میٹر دور پھینکی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی
اس مقابلے میں جرمنی کے ایتھلیٹ جولین ویبر 85.91 میٹر کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔
ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے اور وطن واپسی پر دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ ارشد ندیم کا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے جس کے لیے وہ قومی دستے کے ہمراہ 24 جولائی کو روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو جادو کی جھپی”:ارشد ندیم کے پاس پرچم کیوں نہیں ہے؟”
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے مختلف مقابلوں میں 7 ایتھلیٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں ارشد ندیم، کشمالہ طلعت، گلفام جوزف، غلام مصطفیٰ بشیر، جہاں آرا نبی، محمد احمد درانی اور فائقہ ریاض کریں گے۔