نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو جادو کی جھپی”:ارشد ندیم کے پاس پرچم کیوں نہیں ہے؟”

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہو ئے پاکستان کو پہلا میڈل دلا دیا ۔

مقابلے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر  کم سہولیات ہونے کے باوجود ارشد ندیم کی عمدہ کارگردگی پر جہاں صارفین نے انہیں سراہا، وہیں بعض صارفین نے مختلف ویڈیو کلپس شئیر کیے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا خوشی سے ارشد ندیم کو گلے لگا رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک اور ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقابلے کے اختتام پر بھارت کے نیرج چوپڑا تصویر بنوانے کے لیے اپنے ملک کا جھنڈا لیے کھڑے ہیں، اسی دوران وہ پاکستان کے ارشد ندیم کو بھی تصویر بنوانے کی دعوت دیتے ہیں اور انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارشد ندیم کے پاس پاکستان کا جھنڈا نہیں ہے۔

ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصروں اور تجزیوں کے انبار لگا دیے ، کسی نے پاک بھارت دوستی کا نعرہ لگایا تو کسی نے نیرج چوپڑا کے اس طرز عمل کو مثبت پیغام قرار دیا۔ صارف زینی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نفرت نہیں محبت پھیلاؤ


نیرج چوپڑا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اصل سپورٹس مین اسپرٹ ہے، صارف اسامہ نے لکھا کہ نیرج چوپڑا کو گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ دل بھی جیتنے آتے ہیں۔


ارشد ندیم کے پاس پاکستان کا جھنڈا کیوں نہیں ہے؟ اس بات پر بحث شروع ہوئی تو جہاں صارفین نے مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بعض صارفین کا ماننا تھا کہ جلدی میں شاید لانا بھول گئے ہوں گے۔

صحافی مجتبیٰ عباسی نے اسی حوالے سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے  لکھا،  سب کو پتہ تھا کہ ارشد ندیم میڈل جیتے گا مگر ہنگری میں پاکستانی سفارت خانہ اتنا نہ کرسکا کہ پورے سٹیڈیم میں ایک قومی پرچم ہی بھیج دے۔ ارشد پرچم کے بغیر نیرج چوپڑا اورویلڈرچ کے ساتھ فوٹو بنوانے پہ مجبور ہوا۔

 

ایک انڈین صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیا شرم کا مقام ہے کہ ارشد ندیم کو پاکستان کا جھنڈا دینے والا کوئی نہیں تھا۔


انڈین صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے صارف زینی نے لکھا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارشد ندیم تصویر کے لیے تیار نہیں تھے، وہ جلدی میں آئے، اس لیے ان کے پاس جھنڈا نہیں تھا۔


واضح رہے کہ جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام 6 تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی تھرو میں بہت کم فرق تھا لیکن سہولیات کے فقدان کے باجود دوسرے نمبر پر آنا یقینا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی