افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان نے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز برآمد کرلیا۔

افغان عبوری حکومت نے بتایا ہے کہ صوبہ کنڑ کے تاجروں نے بھارت کو 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی سے زیادہ مالیت کی 8 ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی جو پاکستانی راستے کے ذریعے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیاست اور خراب سفارتی تعلقات، پاک افغان تجارت میں کتنا نقصان ہورہا ہے؟

افغان حکومت کے اہلکار نے بتایا کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی مختلف اشیا برآمد کی جارہی ہیں، جس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان نے تعاون نہ کیا تو اس کی بھارت سے تجارتی راہداری بند کردیں گے، پاکستان کا انتباہ

واضح رہے کہ افغانستان اس سے قبل چین کو چلغوزے بھی برآمد کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات کچھ سازگار نہیں، اور حال ہی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اگر افغانستان نے تعاون نہ کیا تو اس کی بھارت سے تجارتی راہداری بند کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp