کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے کیوں بند ہوا؟

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں موجود جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جرمن قونصلیٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی جمہوریہ جرمنی کا قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے اگلی اطلاع تک بند رہے گا۔

جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی کی ایکس ہینڈل کی پوسٹ کے مطابق فوری سیکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی جمہوریہ جرمنی کا قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔

پوسٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ وہ افراد جو یورپی یونین ممالک کے شہری نہیں ہیں اور ان کا ویزا لگ چکا ہے تو وہ افراد اپنا ویزا قونصل خانے سے طلب کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک سیکیورٹی وجوہات سامنے نہیں آسکیں جن کی وجہ سے قونصل خانہ بند کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp