بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی جو 12 جولائی کو منعقد ہوگی لیکن مارچ کے مہینے سے ہی شادی کی رسومات جاری ہیں۔
جہاں اس پرتعیش شادی کی تقریبات اور اس میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کے متعلق خبریں انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں وہیں اس شادی میں کھانے کے مینو کے حوالے سے بھی باتیں ہو رہی ہیں کہ مہمانوں کو کھانے میں کیا پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امبانی ویڈنگ، جسٹن بیبر نے کتنا معاوضہ لیا؟
انڈین میڈیا کے مطابق امبانی فیملی کے ہائی پروفائل مہمانوں کے لیے پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا جائے گا جیسا کہ جام نگر میں منعقدہ تقریبات میں کیا گیا تھا۔ ان تقریبات میں پارسی، تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوانوں سمیت ایک وسیع مینو پیش کیا گیا تھا۔
مکیش امبانی اپنے بیٹے کی شادی پر خرچ میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ اب انہوں نے شادی کی تقریبات میں دیگر پکوانوں کے علاوہ بنارس کے مشہور کاشی چاٹ بھنڈار کی خدمات حاصل کی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر شادی کی تقریب میں کاشی چاٹ بھنڈار مہمانوں کو فاسٹ فوڈ پیش کریں گے، ان کی اسپیشل ٹکی چاٹ، ٹماٹر چاٹ، پالک چاٹ، چنا کچوری اور قلفی فالودہ بھی شامل ہے، یہ وہی مشہور چاٹ والے ہیں جن کے پاس نیتا امبانی کچھ دن قبل چاٹ کھانے پہنچیں تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ بنارس کی چاٹ بہت مشہور ہے اور مکیش امبانی کو بھی یہاں کی چاٹ بہت زیادہ پسند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امبانی ویڈنگ، جسٹن بیبر نے کتنا معاوضہ لیا؟
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کئی تقریبات ہوئیں جس میں دنیا بھر سے سلیبریٹیز سمیت بالی وُوڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔