اسحاق ڈار کا دورۂ افغانستان، یو اے پی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 جولائی 2025 کو ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے، جہاں وہ ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک و علاقائی تعاون پر گفتگو

نائب وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا، جس میں وزیر ریلوے، افغانستان کے لیے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی / نمائندہ خصوصی، اور وزارت ریلوے کے سیکرٹری شامل ہیں۔

یو اے پی ریلوے منصوبے کا مقصد ازبکستان کو افغانستان کے ذریعے پاکستان سے ریلوے کے ذریعے جوڑنا ہے، جس سے وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ یہ منصوبہ علاقائی تجارت، ٹرانزٹ، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں مددگار ہو گا۔

یہ دورہ پاکستان کی جانب سے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جب کہ کابل میں تینوں ممالک کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط اس منصوبے کے عملی آغاز کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیر خارجہ اور عبوری وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ امور اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘