مافیا کی مفت بجلی کی قیمت پاکستان کا غریب طبقہ ادا کر رہا ہے، حافظ نعیم

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی پر عائد مختلف ٹیکسز قابل قبول نہیں، ہمیں آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنا ہوں گے،بجلی بلوں میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، پورے مافیا کی مفت بجلی کی قیمت پاکستان کا غریب طبقہ ادا کرتا ہے۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں لیسکو دفتر کے باہر بجلی بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 1994سے پاکستان پر آئی پی پیز والا عذاب مسلط ہے، بجلی بلوں میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، بجلی کی قیمت کم کی جائے، ہمیں آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بل بموں کی صورت میں لوگوں کے سروں پر گررہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے، اس سے اسی طرح بات کی جائے، اگر آئی پی پیز معاہدوں میں چین شامل ہے تو اس سے سیریس بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں متعدد ٹیکس لگا دیے گئے ہیں، جو قابل قبول نہیں۔ ’یہ کہتے ہیں لوگوں کو سولر پینلز دیے جائیں گے، ہمارا بنیادی حق سستی بجلی کا حصول ہے، حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لوگوں نے پرسنل سولر سسٹم لگائے۔‘

یہ بھی پڑھیں : حکمرانوں نے کینیا سے سبق نہیں سیکھا جہاں لوگوں نے پارلیمان کو جلا دیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم کوئی فقیر یا بھکاری نہیں جو آپ نے ہمیں بنا دیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستانی عوام کو ریلیف دیا جائے، پورے مافیا کی مفت بجلی کی قیمت پاکستان کا غریب طبقہ ادا کرتا ہے، ہم تنخواہوں میں ٹیکس،آئی پی پیزمعاہدوں اور مہنگے بجلی بلوں کو مسترد کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں سول بیوروکریسی اور فوجی بیوروکریسی کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، 375 ارب روپے تنخواہ دار طبقے نے ادا کیے ہیں، جاگیردار طبقے نے 4 یا 5 ارب روپے ادا کیے ہیں، پوچھا جائے آصف زرداری کی زمینوں سے کتنا ٹیکس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 35 فیصد ٹیکس لگانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 12جولائی کو ہمارا تاریخی دھرنا ہورہا ہے، ہمارا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں، مجھے اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں چاہیے، ہم پاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ دھرنا کررہے ہیں، ہم ریلیف لے کر ہی دھرنے سے اٹھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظالمانہ نظام میں غریبوں سے ٹیکس لے کر امیروں کی جھولیاں بھری جارہی ہیں، آپ ہر کام یہ کہہ کرکرتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے، خفیہ معاہدوں کے تحت کاریگری کی جارہی ہے، پاکستان کو غلام بنایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ