پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کے لیے کیا جانے والا آپریشن روک دیا۔

سفارتی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ آپریشن کو عارضی طور پر اقوام متحدہ کی درخواست پر روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی مقیم کتنے افغان باشندے واپس جا چکے ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے 6 لاکھ افراد کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی نے حال ہی میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا تھا اور انہوں نے اس دوران پشاور اور ہری پور میں افغان مہاجرین سے ملاقاتیں کی تھیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان لاتعداد غیر دستاویزی تارکین کو ٹھہرا کر قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتا، نگراں وزیراعظم

ذرائع اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارت داخلہ و خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

سفارتی ذرائع پاکستان حکومت کی لیڈرشپ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف عارضی بنیادوں پر آپریشن روکنے کی یقین دہانی کروا دی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلپو گرانڈی نے رواں برس کے اختتام تک افغان عبوری حکومت اور عالمی معاون اداروں کے درمیان مذاکرات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران اب تک پاکستان سے بھیجے جانے والے 6 لاکھ غیر ملکیوں میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت