امریکا: لوزیانا کے جنگل میں ’بڑے پیروں‘ والی پراسرار مخلوق، سیر کو آئے نوجوان دہشت کا شکار

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے جنگل میں بڑے پیروں اور گرج دار آواز کی حامل عجیب و غریب مخلوق کے ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب نوجوانوں کے ایک گروپ نے جنگل میں چمکتی آنکھوں والی کسی چیز کو اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا، پولیس کو خبر ہونے کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکا کے لوزیانا کے جنگل میں پولیس نے خوفزدہ نوجوانوں کو ‘چمکتی آنکھوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے بڑے پیر والی مخلوق سے بچا لیا جب 17 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں نے بڑے پیر اور چمکتی ہوئی آنکھوں والی مخلوق کے ساتھ سامنا ہونے کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے کوہ مردار میں موجود آدم خور مخلوق، حقیقت یا فسانہ؟

ہائی اسکول سے فارغ التحصیل بچوں کے ایک گروپ نے لوزیانا کے جنگل میں پکنک کے لیے ڈیرے ڈالے، گروپ نے مبینہ طور پر جنوبی نیچیٹوچس پیرش میں بیک بون ٹریل سے تقریباً 1.5 میل نیچے کیمپ آؤٹ کیا تھا۔

ان نوجوانوں میں سے ایک نوجوان گرجتی ہوئی آواز سے اس وقت گھبرا گیا جب اس نے چمکتی آنکھوں کے ساتھ تقریباً 5فٹ اونچی ایک پراسرار شخصیت کو دیکھا، جس کے بعد لڑکوں نے ریسکیو کے لیے ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔

لوزیانا پولیس کے مطابق کیمپ سائٹ پر پہنچنے پر نوجوانوں کو بحفاظت جنگل سے باہر نکال دیا، تاہم پولیس اس پراسرار مخلوق کو ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف ہے، لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: گہرے سمندر سے پر اسرار مخلوق برآمد

واضح رہے اس سے قبل بھی اس پراسرار مخلوق کے کئی بار دیکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور ہالی ووڈ میں اس سے متعلق متعدد فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ