ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کونسی 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، یہ فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ٹیم انڈیا آف لیجنڈز جنوبی افریقہ لیجنڈز سے 54 رنز سے شکست کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی
انڈیا کو سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لیے 153 رنز بنانے تھے، اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، ساؤتھ افریقہ نے انڈیا کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : داماد کے بعد سسربھی چیمپئین: شاہد آفریدی نے لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹرافی افغانستان کے نام کردی
پہلا سیمی فائنل کل بروز جمعہ نارتھمپٹن میں کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی وینیو پر کل ہی دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے، فائنل 13 جولائی کو برمنگھم میں شیڈول ہے۔