بجلی کے گھریلوصارفین پر 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز عائد

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کے گھریلو صارفین پرمزید بوجھ ڈالتے ہوئے، نیپرا نے ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی جبکہ دیگر کیٹگریز کے صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔

نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار

نیپرا کی منظوری کے بعد ماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔ ماہانہ501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ماہانہ 601 سے 700یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے اور ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

نیپرا نے صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے اور بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈچارجز میں 150 فیصد اضافہ منظوری دے دی۔

زرعی ٹیوب ویلزصارفین کے لیے ماہانہ فکسڈچارجز میں100 فیصداضافہ منظور کیا گیا۔ صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر1250 روپے ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت بجلی بلنگ کا ناقص نظام ختم کر رہی ہے؟

کمرشل صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر1250روپے ہوجائیں گے۔ زرعی ٹیوب ویلزصارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟