انڈین کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گی، سلطان آف سوئنگ پُر امید کیوں؟

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان بھارتی ٹیم کا منتظر ہے، مجھے امید ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گی۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کا شاندار استقبال ہوگا اور چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ بھی بہت اچھی ہوگی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سہولیات بہت اچھی ہیں اور شاندار اسٹیڈیم تیار ہو رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیمز کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سلطان آف سوئنگ نے کہا کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے، مجھے امید ہے کہ تمام ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ کیوں کہ یہ اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور یہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔ تمام ٹیمز، پرستاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے کہوں گا کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ یہاں کتنی اچھی سہولیات ہیں۔

وسیم اکرم کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ اور چیمپیئنز ٹرافی کے کچھ میچز ہائبرڈ ماڈل پر متحدہ عرب امارات یا پھر سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارتی ٹیم 2008 سے کوئی بھی ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئی۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنزٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پہلا میچ کب اورکن ٹیموں کےمابین ہوگا؟

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپیئنز ٹرافی فروری اور مارچ 2025 میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نے آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ 2025 کو شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp