بڑے عہدوں پر خواتین کی نمایاں نمائندگی، پنجاب’چھوٹے بھائیوں‘ پر بازی لے گیا

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس میں پڑھی لکھی خواتین کی تعداد بھی باقی صوبوں سے زیادہ ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کی وزیر اعلیٰ ایک خاتون بنی ہیں اور یہ امتیاز بھی پنجاب کو حاصل ہے۔

مریم نواز نے جب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ اب خواتین عوام کو ہر شعبے میں لیڈ کرتی ہوئی نظر آئیں گی اور ان کی یہ بات خاصی حد تک درست بھی ثابت ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: والدین بچیوں کو موٹر بائیک چلانے کی اجازت دیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

اس وقت لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم ہیں۔ یہ بھی پنجاب کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کورٹ کا رجسٹرار ایک خاتون کو تعینات کیا جن کا نام عبہر گل ہے اور اس سے پہلے وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھیں۔ لاہور ہائیکورٹ  بار ایسوسی ایشن کی فنانس سیکریٹری بھی خاتون ہے اور ان کا نام فلک ناز ہے۔

پنجاب کابینہ میں اس وقت 2 خواتین وزیر کی حثیت سے کام کر رہی ہیں جن میں سے ایک سنیئیر وزیر مریم اورنگرزیب اور دوسری صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ہیں جبکہ صائمہ فاروق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پرسنل سیکریٹری کے طور کام کر رہی ہیں۔

خاتون کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز

اس وقت پنجاب میں کمشنر کے عہدوں پر 2 اور ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں پر 4 خواتین تعینات ہیں۔
پنجاب میں 2 خواتین کمشنر کے عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔ ملتان میں مریم خان بطور کمشنر تعینات ہیں اس طرح سلوت سعید کمشنر فیصل آباد کے عہدے پر فائز ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بیک وقت ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی 5 خواتین کون ہیں؟

اس وقت لاہور کی ڈپٹی کمشنر بھی ایک خاتون ہیں۔ رافع حیدر کو سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تعینات کیا تھا اور وہ اب تک اسی عہدے پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

مزید برآں جہلم، ساہیوال اور لیہ میں بھی خواتین ڈپٹی کمشنرز کام کر رہی ہیں۔ جہلم میں سیدہ رملہ علی، ساہیوال میں صائمہ علی اور لیہ میں امیرا بیدار کو ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔

خواتین پولیس میں بھی پیچھے نہیں

پنجاب پولیس میں بھی خواتین بڑے عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کی پولیس یونیفارم لُک پر بختاور بھٹو کا تبصرہ

عمارہ اطہر بطور سی ٹی او لاہور اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انوش مسعود بطور ایس ایس پی لاہور، عائشہ بٹ بطور چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ شازیہ سرور پہلی خاتون ڈی پی او لیہ کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت