والدین بچیوں کو موٹر بائیک چلانے کی اجازت دیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔

پنک گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ میں آپ کی گیمز اور ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ پنجاب میں کھیلوں کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب لیگ کرانے جارہے ہیں جس میں ایک ملین تک نوجوانوں کی شرکت ہوگی اور اس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے تقریب میں والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ والدین اپنی بچیوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیں، اس سے وہ بااختیار ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی کا بندوبست کررہے ہیں۔

تقریب میں آمد کے موقع پر بچی نے مریم نواز کو پھول پیش کیے تو وزیراعلیٰ نے بچی کو اسٹیج پر بلالیا، اس موقع پر اس کا کہنا تھا کہ میرے پاس اتنے ہی پیسے تھے جن کے یہ پھول لے آئی اور آبدیدہ ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp