کراچی سے گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان سے کتنی رقم برآمد ہوئی؟

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان حراست میں لیے گئے ہیں، جن کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اندر دہشتگرد حملوں میں ٹی ٹی پی کے کردار سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اہم انکشافات

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں کالعدم تحریک طالبان یعنی ٹی ٹی پی کے کارندوں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اینٹی ٹیررزم فائنانس یونٹ نے ایک کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گل بہادرگروپ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزمان ابوذر اور یعقوب محسود حال ہی میں فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے کراچی آئے تھے اور پکڑے گئے، ملزمان کی تحویل سے ایک چندہ جمع کرنے کی رسید بک اور جمع کیے گئے 15000 ہزار روپے بھی ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان حکومت پر زور دے، پاکستان کا مطالبہ

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجود قیادت سے سماجی رابطہ کی مختلف ویب سائیٹس کے ذریعہ براہ راست رابطہ تھا، ملزمان کراچی میں تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اس وقت ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا تاکہ دیگر ملزمان تک رسائی کے لیے گرفتار ملزموں سے مزید معلومات کا حصول ممکن بنایا جا سکے اور شواہد بھی اکٹھا کیے جاسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن