سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھیں گی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔
مزید پڑھیں: فیصل واوڈا نے گھٹنے ٹیک دیے، سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ
یاد رہے سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا۔
واضح رہے 8 ججوں کے مقابلے میں 5 کی مخالفت سے اکثریتی فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے سنایا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو دینے اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے اسے برقرار رکھنے کے دونوں فیصلے بھی کالعدم قرار دیدیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیرمشروط معافی قبول، ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔