ساحل عدیم کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف کراچی کے وکیل فتاح چانڈیو کی درخواست پر تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وکیل فتاح چانڈیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ساحل عدیم نے سندھی قوم کی بے عزتی کی ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق وکیل نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ساحل عدیم کو بولتے سنا کہ غزوہ ہند نہیں بلکہ غزوہ سندھی کرا لیں۔ سندھی  اپنی بیٹیوں کو چودھریوں اور وڈیروں کی امانت سمجھتے ہیں اور اپنی بیٹیوں کو گفٹ کرتے ہیں یہ لوگ ہندو ہیں اور ان سے بھی بدتر ہیں۔

مزید پڑھیں: موت کے فرشتے کا انٹرویو!

ایف آئی آر کے مطابق ساحل عدیم نے کہا ہے کہ سندھیوں کو شرم آنی چاہیے اور اسکے علاوہ بھی ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔

ساحل عدیم کی جانب سے سندھی قوم کی تذلیل کی ہے اور اس بیان کے خلاف کارروائی کی جائے وکیل کے مطابق انہیں ویڈیو ان کے وکیل دوست نے واٹس ایپ پر بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طاغوت فیم ساحل عدیم کے لیے عزبہ عبداللہ نے نیا ویڈیو پیغام جاری کردیا

واضح رہے گزشتہ دنوں ساحل عدیم سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں بھی رہے ہیں انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 95 فیصد پاکستانی خواتین کو جاہل قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp