پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال مؤخر، سیمنٹ ڈیلرز نے ہڑتال کردی

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نےہڑتال 10روز کے لیے مؤخر کردی ہے، جبکہ سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ہفتے کے روز حکومتی کمیٹی میں شامل چیرمین ایف بی آر، 4 وفاقی وزرا نے فلورملز کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر کمیٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے فکسڈ چارجز کے خلاف ہڑتال

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع حکومتی کمیٹی نے پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو پھر ملاقات کے لیے بلایا ہے، ملاقات میں فلور ملز پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے کے لیے بات چیت ہوگی۔

چیرمین ایف بی آرنے فلورملرزکی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلورملزایسوسی ایشن ہڑتال موخر کرنے کے لیے حکومت کی بات مان لی۔

دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس میں سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں سیمنٹ پر حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم، کس شہر میں فی بوری کتنے کی؟

اس موقع پر سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھا کر تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے کاروبار کے مواقع کم کر دیے گئے ہیں، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کریں گے۔

سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، ان کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟