نامور پاکستانی اداکار مجاہد رانا انتقال کرگئے، لاہور میں سپرد خاک

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیج اور ٹی وی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف پاکستانی اداکار مجاہد رانا انتقال کرگئے ہیں، جنہیں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں منفرد لب و لہجے کے عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجاہد رانا کو جگر اور مہروں کا عارضہ لاحق تھا اور لاہور کے مقامی اسپتال میں ان کا ایک ہفتے سے علاج چل رہا تھا۔

مجاہد رانا کی عمر تقریباً 60 برس تھی، اور ان کا انتقال لاہور میو اسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں ہوا۔

مرحوم کی نماز جنازہ داتا دربار لاہور میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ’ماچس ہوگی آپ کے پاس؟‘ معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

یاد رہے کہ مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں کے ساتھ لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟