’ماچس ہوگی آپ کے پاس؟‘ معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف سینئر اداکار نثار قادری کا انتقال کرگئے۔ اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار نثار قادری 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق نثار قادری ان گنت ہٹ پی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ وہ منفی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور تھے۔ وہ کچھ مزاحیہ شوز میں بھی شریک ہوئے۔نثار قادری نے اپنے کیریئر کا آغاز 1966 میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے کیا تھا۔ پھر انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں، فلموں اور ریڈیو ڈراموں میں بھی اداکاری اور صدا کاری کی۔

ٹی وی ڈرامے ’ایک حقیقت ایک افسانہ‘ میں ان کا دلکش جملہ ’ماچس ہوگی آپ کے پاس؟‘ ناظرین میں کافی مقبول ہوا۔ انہیں ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج پر اپنی خدمات کے لیے 2016 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ 2010 کی دہائی کے وسط میں وہ چہرے کے فالج کا شکار ہوئے اور اس دوران وہ سکرین سے غائب رہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خواہشیں، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، نجات، آتش، اضطراب، انگار وادی، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں۔

نثار قادری نے سوگواران میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین چکلالہ راولپنڈی میں کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں