یورو کپ 2024: انگلینڈ کو شکست، اسپین نے چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایک مرتبہ پھر یورپین فٹبال کی حکمرانی اپنے نام کرلی ہے۔ یورو کپ 2024 کے فائنل میں 2-1 کی فتح کے ساتھ اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔ 47ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کر برتری دلائی جسے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے برابر کردیا۔

مزید پڑھیں:یورو 2024: برطانوی اسٹار فٹبالر جوڈ بیلنگھم جرابوں میں سوراخ کیوں کرتے ہیں؟

کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل مکل اورزیبال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ایک بار پھر اسپین کو برتری دلائی۔ 86ویں منٹ میں ہونیوالا اسپین کا دوسرا گول فیصلہ کن گول ثابت ہوا جس کے ساتھ ہی اسپین یورو 2024 کا چیمپئن بن گیا۔

یہ اسپین کا چوتھا یورو ٹائٹل ہے، جس کے بعد اسپین سب سے زیادہ یورپین چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے، جبکہ انگلینڈ بھی مسلسل 2 یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp