بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش ہوں گے

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو آج ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

لاہورپولیس کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے جناح ہاؤس حملے سے متعلق تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید احمد، صداقت عباسی اور واثق قیوم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملے سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی، اب ان سے ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانہیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 16 مقدمات ہیں، 4 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ