آئی ٹی میں 3 لاکھ، زراعت میں ایک ہزار نوجوان تربیت کے لیے چین بھیجے جائیں گے، وزیراعظم

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 لاکھ اور جدید زراعت میں ایک ہزار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا اور اس حوالے سے خواتین و دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے ٹیکنالوجی کے فروغ کا منصوبہ پیش کر دیا، پاکستان کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی بیجنگ روانہ

عالمی یوم ہنر برائے نوجواناں کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں اور حکومت اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم، یکساں ترقی کے مواقع کے ساتھ ساتھ دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے جدید پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لیے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے اور نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور باوقار روزگار کے لیے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے۔؎

مزید پڑھیے: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کیا کردار ہے؟

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سطح پر بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز جاری ہیں جہاں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلبا پاکستان اور پاکستان سے باہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹیک کے تحت اداروں کی اصلاحات کے عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور نیوٹیک اور اس کے شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت ہزاروں نوجوانوں کو مارکیٹ ایبل ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چین کتنے لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دے گا؟ وزیر اطلاعات کی دورہ چین سے متعلق پریس کانفرنس

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور باوقار روزگار کے لیے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟