ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، متحدہ عرب امارات سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 مجرم گرفتار

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کو ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے ’ خصوصی آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ابوظہبی کی مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ان ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر اور جعل ساز گرفتار

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نجیب اللہ سال 2014 جبکہ ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020 سے 2023 کے دوران درج کیے گئے تھے۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ پولیس کو 3, ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے جبکہ فیصل آباد، گجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلسازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا مسافر ایجنٹ سمیت گرفتار

ملزمان جو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، کو متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی، گرفتار ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ فوجی مشقیں: Al Battar-II کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

امریکی حملے کا خوف، عالمی ایئرلائنز وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا