پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے رہائی کے بعد پہلا کام کیا کیا؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

عدالتی ریلیف کے بعد صنم جاوید پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ارکان پارلیمنٹ کے احتجاجی مارچ میں پہنچ گئیں جہاں میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل، حامد رضا اور راجا ناصر عباس بھی شریک تھے اور ہاتھوں میں پلے کاررڈ اٹھائے اراکین نے نعرے بازی بھی کی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ صنم جاوید احتجاج کرنے پر ہی گرفتار ہوئی تھیں اور سزا کے طور پر 14 مہینے قید کاٹی لیکن رہا ہوتے ہی پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہنچ گئیں۔

صنم جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گی کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے اورعمران خان سے کہوں گی کہ بہت شکریہ آپ کو میرا نام آ گیا۔

صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں رہیں گی یا لاہور چلی جائیں گی جس پر ان کے والد کا کہنا تھا کہ صنم جاوید اور ان کے کاوند فیصلہ کریں گے کہ وہ کہاں رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ صنم جاوید آج میری طرف سے بھی آزاد ہیں۔

پی ٹی آئی کے حامی چند صارفین کا کہنا ہے کہ صنم جاوید مخصوص نشستوں سے قومی اسمبلی کی ممبر بننے جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی 2023 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا، اسی احتجاج کے دوران عسکری تنصیبات پر بھی دھاوا بولا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp