انسٹاگرام کے نئے فیچر میں کیا خاص ہے؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معورف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام  کے مطابق اب صارفین ریلز میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

اس زبردست نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ریل ایڈیٹر میں ‘ایڈ ٹو مکس’ آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش کیوں؟،نیا ٹل کا پیغام سامنے آ گیا

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ  اس نئے فیچر سے صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنی ویڈیو میں نئے ٹریک کو شامل کرنے کے لیے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ‘ایڈ ٹو مکس’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔

اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

‘انسٹا گرام’ کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں جو ان کے اور ان کی آڈینس کے لیے موزوں ہ

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام پر بچوں کو فحش ویڈیوز تجویز کیے جانے کا انکشاف

اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘