غیرقانونی تعمیرات کا الزام؛ شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت آج کل کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت پر غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش نہیں ہوا ہے اور دوسری جانب ان کی بیرون ملک روانگی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

مزید پڑھیں: شیرافضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے انٹر چینج کے قریب پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات کے الزامات کے تحت تھانہ نصیر آباد میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے شیر افضل مروت کی غیر حاضری پر 15 جولائی کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں