وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرغنہ دہشت گرد نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فرانزک کروانے کے بعد قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گزشتہ روز افغان میں روپوش ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے دہشتگرد ساتھی کو پاکستان میں دہشتگردی کی ہدایات دے رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں دہشتگردی، کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی
خفیہ کال ریکارڈنگ میں نور ولی محسود احمد حسین کو اسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فارنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کے اندر اور بیرون ملک سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
پاکستان دہشت گرد ٹولے اور نور ولی کی افغانستان میں مسلسل موجودگی اور وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر عبوری افغان حکومت سے شدید احتجاج بھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کا دوٹوک مؤقف: ٹی ٹی پی میں بے چینی، دہشت گردوں کا سرغنہ نور ولی محسود روپوش
یاد رہے کہ گزشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی ہوشروبا خفیہ کال منظرِعام پر آئی تھی، خفیہ کال میں وہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے اپنے خارجی دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے۔
خارجی نور ولی محسود دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے کہ کس طرح پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔