وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

وزیراعلیٰ نے وکیل کے ذریعے گورنر کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے میرے مئوکل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس پر انہیں 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، جبکہ ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ الگ سے ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں دوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا، علی امین گنڈاپور کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین نے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عزم استحکام آپریشن پر دستخط نہیں کیے جبکہ آپ کی جانب سے ان پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا۔

نوٹس کے مطابق وزیراعلیٰ آپریشن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے معاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا تصادم کی راہ پر، بات سڑکوں پر گھسیٹنے تک جا پہنچی

گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرے مئوکل پر بے بنیاد الزامات لگانے پر معافی مانگ کر اسے میڈیا پر نشر کریں۔

واضح رہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی تھی، تاہم فیصل کریم کنڈی نے بعد میں کہا تھا کہ میں معاملات کو بہتر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بھی تیار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp