وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا تصادم کی راہ پر، بات سڑکوں پر گھسیٹنے تک جا پہنچی

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے منظور نظر فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر تعیناتی کے ساتھ ہی صوبے میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ایک طرف وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں تو دوسری طرف گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ترکی بہ ترکی جواب کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب  سے گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کے جواب نے فیصل کریم کنڈی نے انہیں چیلنج کیا ہے اور  گورنر ہاؤس پر قبضے کی کوشش کے جواب میں انہیں سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکی دی ہے۔

کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا،  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےگورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپور کو چیلنج ہے آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

معافی مانگنا ہوگی

فیصل کریم کنڈی کے مطابق جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

واضح رہے کہ اس قبل گورنر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔

گورنر کے پی کی یہ بات دراصل اس پس منظر میں تھی جس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائيں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئيں گے۔

دوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا، علی امین گنڈاپور کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

دریں اثنا ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو سیاسی بیانات دینے سے گریز کی وارننگ دی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر دوبارہ سیاسی بیان دیا تو سخت ردعمل دوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گاڑی کا تیل بند کرنے کی وارننگ بھی دی۔

انہوں نے کہاکہ فیصل کریم کنڈی ایک صفحے کے نوٹیفکیشن پر گورنر بنے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پہلے یہاں سے میری وجہ سے مولانا کے بیٹے کو وزارت ملی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ بحیثیت وزیراعلیٰ میرے پاس استثنا ہے لیکن اس کے باوجود عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار