فضل الرحمان سے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، پی ٹی آئی

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا اسمبلی  تحلیل کرنے یا استعفوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے استعفے دینے یا خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق فضل الرحمان سے کوئی مشاورت ہوئی نہ ہم نے کوئی ایسا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نئے انتخابات کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے، فضل الرحمان کا دعویٰ

واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں پر بھی آمادہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہییں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آئی، میں نے خیرخواہی میں ہی کہا تھا کہ حکومت نہ لیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ تلخیاں تھیں، آج کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے جو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں فوری شمولیت سے معذرت

انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: شان مسعود اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کی برتری قریباً ختم

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش