بجلی گھروں میں تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے قیمت پر فرق پڑے گا، وزیر توانائی

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چینی بجلی گھروں کو کہا جائے گا کہ وہ درآمدی کے بجائے تھر کا کوئلہ استعمال کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑےگا۔

غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی بجلی گھروں کی جانب سے تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بھی کم ہوگا اور یہاں پر لگے چینی پاور پلانٹس کو بھی فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت کیا ہے؟ وزیرتوانائی نے بھید کھول دیا

اویس لغاری نے کہاکہ تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے پاکستان کو درآمدات کی مد میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سالانہ 100 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے اسٹرکچرل ریفارمز لارہی ہے، چین سے توانائی قرضے کی ری پروفائلنگ پر رواں ماہ بیجنگ میں بات ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ گزشتہ روز نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ بجلی کا بل ادا کرنا ہر کسی کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ درجہ بندی: بھارتی اوپنر روہت شرما پہلے نمبر پر آگئے

جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق

ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی