پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے چیئرمین گوہر خان اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں بدمست ہاتھی کی طرح پاگل ہوچکی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ 8 فروری کو عوامی عدالت نے ان لوگوں کو مسترد کیا اور اب قانونی و آئینی محاذ پر عبرتناک شکست ان سے ہضم نہیں ہو پارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ پی ٹی آئی نے خود کیا، یہ چاہتے تھے الزام فوج پر لگ جائے، وزیر اطلاعات
اسد قیصر نے کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، پی ٹی آئی لاہور کے رہنما چودھری شبیر گجر اور خالد محمود کی غیرقانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
حکومت اپنی آخری دنوں میں بدمست ہاتھی کی طرح پاگل ہو چکی ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی 8 فروری کو عوامی عدالت نے ان کو مسترد کیا اور اب قانون و آئینی محاذ پر عبرتناک شکست ان سے ہضم نہیں ہو پارہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، اور پی ٹی آئی لاہور کے…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) July 22, 2024
انہوں نے کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم دب جائیں گے تو وہ اپنی خاطر جمع رکھیں، ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے رہائی کے بعد پہلا کام کیا کیا؟
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مرکزی قائدین کی گرفتاری کی تصدیق ہے۔
پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پیر کی دوپہر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور دونوں رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔