ہمیں مخصوص نشستیں ملنا ایجنسیوں کو برداشت نہیں ہورہا، پی ٹی آئی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ہماری ایجنسیوں کو برداشت نہیں ہورہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو کیوں واپس مل رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کو اچھا نہیں لگ رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب، اسد قیصر، شعیب شاہین اور دیگر کے ساتھ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو فسطائیت بڑھے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آج ہمارے دفتر پر چھاپہ مارا گیا اور تقدس پامال کرتے ہوئے رؤف حسن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ قابل مذمت عمل ہے، اگر پولیس سرچ وارنٹ لے کر آتی تو ہم خود تعاون کرتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے بیان حلفی دفتر میں موجود تھے جو پولیس ساتھ لے گئی، اس وقت تک ہمارے 10 لوگ گرفتار ہیں۔

رؤف حسن کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہاکہ رؤف حسن کی طبیعت ناساز تھی، ان کی عمر بھی 70 سال سے زیادہ ہے، ہم ان کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

آپریشن عزم استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت جو بھی آپریشن کرنا چاہتی ہے، پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ ہمیں آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا اور اب ممبران کو لالچ دیا جارہا ہے۔

پولیس کی آج کی ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، عمر ایوب

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ پولیس کی آج کی ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، عمران خان کا موقف ہے کہ قانون کی پاسداری سے ملک ترقی کرتا ہے۔ اصل میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنا ایجنسیوں کو برداشت نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تو اس وقت معیشت کی گروتھ 6 فیصد تھی، جبکہ پی ڈی ایم کے دور میں یہ منفی میں چلی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان کا موقف ہے کہ جس ملک میں رول آف لا نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ہمارے خلاف یہ کون پرچے دیتا ہے کہ ہم محب وطن نہیں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کو آرٹیکل 7 پڑھنا چاہیے

انہوں نے کہاکہ 3 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے فارم 45 میں پی ٹی آئی کو کامیاب کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کو آرٹیکل 7 پڑھنا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہاکہ آرٹیکل 7 وفاقی حکومت کی تشریح کرتا ہے، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے ٹولز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وہ کام کرنا ہوتا ہے جو ریاست کہتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مثبت قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، آج بے نامی اکاؤنٹس کی بات کی گئی پہلے شہباز شریف سے تو پوچھیں، مقصود چپڑاسی، پاپڑی والے وہ سارے کون ہیں۔

بسم اللہ کریں ہم کرپشن کے خلاف صف اول میں ہوں گے

انہوں نے کہاکہ بسم اللہ کریں ہم کرپشن کے خلاف صف اول میں ہوں گے، ہمارے 3 سال میں دیکھیں کہ دہشتگردی کتنی کم ہوئی۔

عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں سگریٹ، ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہورہی ہے، کیا بارڈر پر پٹواری ہیں جو اسمگلنگ کروا رہے ہیں۔

شہباز شریف! یہ ملک تمہارے باپ کا نہیں، اسد قیصر

اس موقع پر سابق اسپیکر و سینیئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے یہاں زندگی گزارنی ہے، اس وقت ہمارے ایم این ایز کو آفرز کی جارہی ہیں۔

انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک تمہارے باپ کا نہیں ہے، یہ جنگ آپ کررہے ہیں، ہم ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اتحاد نے جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے، یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے اور ختم ہم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ