ٹک ٹاک کے الگورتھم پر مبنی فار یو فیڈ کی نقل اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کررہے ہیں۔اب ان میں ٹوئٹر کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹوئٹر نے الگورتھم پر مبنی ٹائم لائن اور ریورس chronological پر مبنی ہوم فیڈ کا فیچر ختم کرتے ہوئے الگورتھم فیڈ کو بائی ڈیفالٹ فیڈ بنا دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئی او ایس صارفین کے لیے سب سے پہلے نئی تبدیلی متعارف کرائی جارہی ہے۔
اب وہ ایپل کی ڈیوائسز میں صارفین کے لیے فار یو اور فالوونگ کے نام سے 2 ٹیبز نظر آئیں گی۔
جب ایپ کو اوپن کیا جائے گا تو فار یو ٹیب ہی سب سے پہلے اوپن ہوگی جس کے بعد صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ کونسی ٹیب پر اسکرولنگ کرنا پسند کرتا ہے۔
فار یو فیڈ میں ایسے اکاؤنٹس کی ٹوئٹس صارفین کے سامنے ہوں گی جن کو وہ فالو ہی نہیں کرتے ہوں گے۔
فالوونگ ٹیب میں آپ کو ان اکاؤنٹس کی تازہ ترین ٹوئٹس نظر آئیں گی جن کو آپ فالو کررہے ہوں گے۔
ٹوئٹر کے اینڈرائیڈ اور ویب ورژن کے صارفین کے لیے پرانا ہوم فیڈ فی الحال برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ اس تبدیلی کا وعدہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے کیا تھا۔
8 جنوری کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے ہوم فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن کو ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔