جنڈولہ اور برمل میں کرفیو نافذ

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹانک کے قبائلی علاقے جنڈولہ اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں کرفیو کا اعلان

کرفیو کا دوارنیہ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا، اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، بازاروں اور تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر وانا کا کہنا ہے کہ برمل میں بھی یہی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ کرفیو کے دوران تمام راستے اور مرکزی شاہراہیں بند رہیں گی تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ٹانک نے بتایا کہ جنڈولہ میں تمام بازار، مارکیٹیں اور داخلی و خارجی راستے بند کر دیے جائیں گے۔ جنڈولہ بازار اور وہاں سے جنوبی وزیرستان اپر جانے والے تمام راستے بھی کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp