اب پیٹرول کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرے گی، یہ کام اب کون کرے گا؟

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم کے لیے حتمی فریم ورک تیار کرنے کے لیے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرتے ہوئے چئیرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: شمسی توانائی کا فروغ اولین ترجیح، اوور بلنگ ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور اوگرا کی ایک اہم شخصیت کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

حکومتی سطح پر لابنگ کے دوران وزیراعظم کو قائل کیا گیا ہے کہ قیمتیں بڑھانے کے نتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے، جس سے کمپنیاں اپنے مارجن میں اضافے کرنے کی راہ ہموار کرلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جذبات میں کہہ گیا تھا کہ 6 مہینے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم، کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا بھی خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار