شمسی توانائی کا فروغ اولین ترجیح، اوور بلنگ ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے، توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے بعد دیگر صوبوں میں ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان

وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئز یشن اور بجلی چوری کی روک تھام پر اجلاس ہوا، وزیراعظم کو زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور انسداد بجلی چوری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے2.7 ارب امریکی ڈالرز کا زر مبادلہ بچایا جا سکے گا، انسداد بجلی چوری مہم میں ستمبر 2023 سے اب تک84ہزار 366 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 1113 نئے میٹرز لگائے گئے، تقریباً 12 ہزار کنڈے ہٹائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وزیر اعظم نے صوبوں سے مشاورت کے بعد ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کا اہم منصوبہ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی  بنائی جائے، بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی سے تعاون پر وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کی تعریف کر ڈالی۔

وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کرانے کے لیے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے حوالے سے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی