بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران کان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:’مجھے فوج کے حوالے نہ کیا جائے‘، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے استدعا
درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی میرے خاندان اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے۔ ا نہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ2019 میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی۔
321f9146-58e6-465b-b685-d0ab1ca123ac by akkashir on Scribd
میری آئینی ذمہ داری کو ذاتی حملہ تصور کیا گیا
درخواست کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا۔ اغلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسیٰ نے میرے خلاف عوام میں زہر اگلا۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کے اقدامات سے اتفاق کیا۔ درخواست گزار سمجھتا تھا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسی ماضی کو بھلا دیں گے۔تاہم چیف جسٹس کے کنڈکٹ سے بالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی بنچ میں موجودگی سے آئین و قانون کیمطابق انصاف ملنے کی امید نہیں۔