جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مشتعل افغان مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعے کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان نے حرمت پرچم مہم کا آغاز کردیا ہے۔
وفاقی وزرا نے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات تحریر کیے ہیں۔
چاند ، روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہےپاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام !
🇵🇰🇵🇰🇵🇰 pic.twitter.com/DP4P7J8CqS— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 23, 2024
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر اور عطا اللہ تارڑ نے قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی، دیگر وفاقی وزرا نے بھی اس طرح کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔
ہمارا پرچم۔ یہ پیارا پرچم۔ یہ پرچموں میں عظیم پرچم 🇵🇰#جان_سے_پیارا_پاکستان_کا_پرچم@KhawajaMAsif pic.twitter.com/RpLMtNFj8D
— Team Khawaja Asif (@Team_KhawajaMA) July 21, 2024
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’چاند روشن چمکتا ستارہ رہے۔ سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی کارکن صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر،کسان، مزدور اور کاروباری حضرات بھی حرمت پرچم مہم کا حصہ بنیں۔
ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم
🇵🇰🇵🇰🇵🇰 pic.twitter.com/VzNbEXKzyd— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 23, 2024
وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے پیغام کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کیا تھا، افغان باشندوں نے اس دوران پاکستانی پرچم بھی اتار دیا تھا۔