آئی جی اسلام آباد نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایکسپریس وے پر ون ویلنگ کرتے ہوئے پولیس افسر کو گرانے کی کوشش کی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل
آئی جی اسلام آباد نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریکٹ ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے، آئی جی نے ایکسپریس وے پر ون ویلنگ سے پولیس افسر کو گرانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی: ون ویلرز نے ٹریفک اسسٹنٹ پر فائرنگ کیوں کی؟
واضح رہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ایک نوجوان کی ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کا موٹر سائیکل پر پیچھا کرتا ہے جس پر نوجوان پاؤں سے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کو مارتا ہوا تیزی سے آگے بڑھ جاتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔