عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسے ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر نے اپنی رائے بتادی

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ایسے وقت میں جب کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت متعدد رہنما جیل میں ہیں اور بچ رہنے والے رہنما آئینی جدوجہد میں مصروف ہیں، عمران خان کے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار منظر سے یکسر غائب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’آپ عثمان بزدار سے جیلس ہو رہے ہیں‘، فواد چوہدری نے شہباز گِل کو یہ بات کیوں کہی؟

ایسے میں عثمان بزدار کی کارکردگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے موزوں ترین ہوتے۔

سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے ایک نجی ٹیلی وژن پر  عثمان بزدار کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یی ٹی آئی دور میں شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے موزوں ترین تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے لیے دوسرے نمبر پر فواد چوہدری بہتر تھے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار کی وزرات اعلیٰ کا سارا دور روز اول ہی سے تنقید کی زد میں رہا، اور کئی بار ایسا محسوس ہوا کہ شاید عثمان بزدار کی جگہ کوئی اور لے لے گا۔ اس حوالے سے عسکری قیادت کا نام بھی آتا رہا کہ وہ بھی عثمان بزدار کی پنجاب میں کارکردگی سے یکسر ناخوش ہے، تاہم اس معاملے میں بانی چیئرمین نے کسی کی رائے کو کوئی اہمیت دیے بغیر عثمان بزدار کی حمایت جاری رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: پنجاب اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان

اب جب کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور ابتلا میں کہیں دور دور تک نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی قیادت کو پنجاب کے حوالے سے اپنے غلط فیصلے پر افسوس ہے، اور وہ برملا کہنے پر مجبور ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری موزوں ترین تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل