یکم اگست سے پیٹرول کتنا سستا ہوسکتا ہے؟

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نئے بجٹ کے ساتھ نافذ ہونے والے مختلف نوعیت کے ٹیکسز کے بعد جہاں عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، وہیں ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی اس بے چینی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، تاہم امید ہے کہ یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی 15 روزہ قیمتیں عوام کے لیے سکھ کا سانس لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اب پیٹرول کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرے گی، یہ کام اب کون کرے گا؟

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پرائس میں کمی کے بعد قوی امکان ہے کہ اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا، نتیجتاً یکم اگست سے پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

میڈیا پورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف کمپنیاں پیٹرولیم و گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

ایسے وقت میں جب کہ گزشتہ ماہ 2بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا تھا، اس مرتبہ امید ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کے نرخ میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا، نتیجتاً پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی واقع ہوگی۔

 اس حوالے سے حتمی سفارشات اوگرا حکومت کو پیش کریگا، جس کے بعد ہی وزیراعظم کی ہدایت پر وزرات خزانہ 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp