حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئررہنما فیصل جاوید نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی بھی ڈیل کے امکان کو یکسرمسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ کے بعد عمران خان نے رجوع کیا تو عوام کے ساتھ کریں گے، عوام کے ساتھ ہی ہماری ڈیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک میں جاری فاشزم کی روک تھام کے حوالے سے سپریم کورٹ سے پرامید ہیں، فیصل جاوید

پیر کو وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پہلے سے ہی تیار ہے لیکن حکومت کے ساتھ کوئی بات چیت تبھی ہوسکتی ہے جب وہ پاکستانی جیلوں میں قید پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو ناحق قید میں رکھا ہوا ہے، ہمارے کارکنوں پر پرچے کیے جا رہے ہیں، ہماری سوشل میڈیا کے محب وطن پاکستانیوں کواٹھایا جا رہا ہے، انہیں قید کیا جا رہا ہے، پھر کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات، ایسے میں کون سے اور کیسے مذاکرات کیے جائیں؟

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے روپوش رہنما فیصل جاوید منظرعام پر آگئے، قوم سے اہم اپیل

فیصل جاوید نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پہلے نکات طے ہوتے ہیں اورپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نکات یہی ہیں کہ پہلے ہمیں انصاف دیا جائے پھرجیلوں میں قید ہمارے مینڈیٹ کو رہا کیا جائے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے راولپنڈی دھرنے کی حمایت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک جاری ہے جمعہ کو زبردست لوگ نکلیں ہیں، آگے بھی احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے ناحق قید کارکنوں کی رہائی اور ہمارے چوری کیے گئے مینڈیٹ کی واپسی کے لیے بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے، فارم 47 نہیں فارم 45 والے اس مینڈیٹ کے اصل حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل جاوید اور شہریار آفریدی گلے لگ کر رو پڑے، ’عمران خان نے سب کو رُلا دیا‘

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاوید فیصل نے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے، اللہ کے بعد اگر عمران خان نے کسی سے رجوع کیا تو وہ اس ملک کے عوام ہی ہوں گے، ہم عوام کے ساتھ ڈیل ہوئی ہے اور قوم نے اپنا فیصلہ دے دیا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے ہماری طرف سے یہی ڈیل ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت