فیصل جاوید اور شہریار آفریدی گلے لگ کر رو پڑے، ’عمران خان نے سب کو رُلا دیا‘

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے روپوش رہنے والے رہنما فیصل جاوید کی شہریار آفریدی سے ملاقات ہوئی اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ویڈیو میں ان کو ایک دوسرے سےگلے لگ کر روتا دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی نے کہا کہ ہم نہ یہ ظلم بھولیں گےا ور نہ معاف کریں گے جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تحریک انصاف کے ہیرو ہیں۔

فلک جاوید خان لکھتے ہیں کہ فیصل جاوید اور شہریار آفریدی ایک دوسرے کے گلے لگ کر رو پڑے، ہم یہ ظلم نا بھولیں گے نا معاف کریں گے۔

امداد علی سومرو لکھتے ہیں کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا انہیں تکلیف پہنچے گی ،میں ان کو تکلیف پہنچاؤں گا اور آج عمران خان نے واقعی سب کو رلا دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آنسوؤں کا ایک ایک قطرہ ظلم کی داستان بیان کر رہا ہے۔

مطیع اللہ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو رُلانے والے آج خود رو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  9 مئی کے واقعات کے بعد فیصل جاوید روپوش ہو گئے تھے اور 8فروری کے انتخابات کے بعدپی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے ضمانت لینے کے بعد اب وہ منظر عام پرآچکے ہیں ۔اس دوران وہ پہلے سے کافی مختلف نظر آئے جبکہ ان کے چہرے پر داڑھی کا اضافہ ہوچکا تھا۔جہاں سے انہوں نے ضمانت لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی