حکومت مذاکرات کے لیے تیار لیکن اب پی ٹی آئی کو کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی، عرفان صدیقی

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہمارے ہمارے دروازے کھلے ہیں، لیکن اب ہماری طرف سے پیشکش نہیں کی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو پیشکشوں اور ناز نخروں کا زمانہ گزر گیا، اب ان کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کی منتیں کرنے والے عمران خان پورا سچ اگل دیں، عرفان صدیقی کا طنز

عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے اور اب بھی کھلے ہیں، لیکن اب کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی، جب یہ مذاکرات کے لیے آئیں گے تو دیکھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر چوروں اور ڈاکوؤں کے دروازے پر بھی آجائے۔

انہوں نے کہاکہ دسمبر میں انتخابات کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، کچھ نہیں ہونے والا، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں کیا ملک و فوج کے خلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی قیادت خود بھی خواب دیکھ رہی ہے اور کارکنوں کو بھی دکھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp