پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین، قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کی تقریب میں پاکستان بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، اور قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران بھرپور کردار پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ پاکستان زندہ باد، پاکستان بحریہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا، جس پر شائقین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔

پاک بحریہ نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، پاک نیوی کے جوانوں کو الرٹ دیکھ کر دشمن وار کرنے کی جرات نہ کر سکا، آج پی ایس ایل کے فائنل میں پاکستان بحریہ کے اس کردار کو سراہا گیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی، جس  میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو جس طرح جواب دیا ہے وہ اسے نسلوں تک یاد رہے گا، اور آئندہ کسی بھی جارحیت سے قبل 100 بار سوچے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp