وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف  آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:کچھی کینال کو پانی کی فراہمی بحال کی جائے، سرفراز بگٹی کا وفاق سے مطالبہ

ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی کی درخواست پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور ابتدائی سماعت  میں درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف  آئینی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترجمان کی تعیناتی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواستگزار کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ گذشتہ سال ترجمان حکومت بلوچستان کی تعیناتی خلاف آئین قرار دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

درخواستگزار کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود وزیر اعلیٰ نے ترجمان مقرر کرکے آئین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ ترجمان کی ذمہ داریاں ڈی جی پی آر کی ہیں، لہذا سرکاری آفیسر ترجمان کا کردار ادا کریں۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے 2 ہفتے میں فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔لہٰذا آئندہ سماعت 2 ہفتوں بعد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل