فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل کے انتخابات چئیرمین پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان کی نگرانی میں آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ پاکستان بار کے آفس میں ہوئے۔ جہاں فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جبکہ ریاضت علی چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار منتخب ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے نومنتخب وائس چئیرمین فاروق ایچ نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین میں اداروں کے اختیارات کی تقسیم کردی گئی ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے۔

مزیر پڑھیں: پاکستان بار کونسل کی قیادت تبدیل، نئے عہدیداروں کا انتخاب

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کام قانون سازی کی تشریح کرنا ہے، انتظامیہ کا کام فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ہے، تمام اداروں کو اپنی حدود قیود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان بار کونسل پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیارات کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

امریکی ورک ویزا فیس میں ہوشربا اضافہ، 71فیصد بھارتی لپیٹ میں آگئے

سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز

ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان

بچیوں سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے احاطے میں تشدد

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے